Home sticky post 3 پی ٹی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

پی ٹی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب تارکین وطن اپنی موبائل فون سروس میں تسلسل برقرار رکھ سکیں گے اور بیرون ملک قیام کے دوران ان کی پاکستانی موبائل فون سم بلاک نہیں کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی موبائل سم کی ملکیت برقرار رکھ سکیں۔

پی ٹی اے کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی حاصل رہے گی، جس سے ان کے لیے پاکستان سے رابطہ برقرار رکھنا آسان ہو جائے گا۔

اتھارٹی کے مطابق پی ٹی اے بیرون ملک پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل رابطوں کی توسیع کے لیے متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...