Home سیاست پی ٹی اے کا ایف آئی اے کے تعاون سے غیر قانونی سموں اور ڈیوائسز کے خلاف آپریشن

پی ٹی اے کا ایف آئی اے کے تعاون سے غیر قانونی سموں اور ڈیوائسز کے خلاف آپریشن

Share
Share

اسلام آباد :پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایف آئی کے تعاون سے غیر قانونی سموں اور ڈیوائسز کے خلاف ملک بھر میں جاری مہم کے تحت نجی فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارکر 14 فعال سمیں ، 25 مشتبہ سمیں، 5 بی وی ایس ڈیوائسز اور 3 موبائل فونزو دیگر غیر قانونی آلات قبضے میں لے لئے ہیں جبکہ موقع پر دو ریٹیلرز بھی گرفتار کر کے ایجنسی کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامہ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل لاہور کے تعاون سے بورے والا میں واقع نجی فرنچائز پر ایک کامیاب چھاپہ مارا ہے۔

یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئی، ایف آئی اے کی ٹیم نے ثبوت کے طور پر برآمدشدہ سمیں اور ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا اور موقع پر دو ریٹیلرز کو گرفتار کر کے ایجنسی کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے، یہ اقدام پی ٹی اے کی جانب سے ایف آئی اے کو سیلز چینل کے ذریعے سمز کی غیر قانونی فعالیت سے متعلق درج کردہ شکایت کا نتیجہ تھی۔

یاد رہے کہ کریک ڈاؤن کا یہ تسلسل پی ٹی اے کی سموں کے غیر قانونی اجرا کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں جس سے اتھارٹی کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...

مسائل کا واحد حل جمہوری عمل میں پوشیدہ،اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

ڈی آئی خان:سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان...