Home highlight پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔
دائر خواست میں موقف اپنایا گیا کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے، عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیئے جائیں اور ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز تعیناتی سے روکا جائے۔

Share
Related Articles

بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد:بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں،...

پاک بحریہ کی نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیاری مکمل

اسلام آباد:پاک بحریہ نے نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی...

بہاولپور کے شیر باغ میں بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا

بہاولپور: بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک...