Home سیاست پی ٹی آئی کورکمیٹی کا 90 روز کی آئینی مدت کے اندر عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ

پی ٹی آئی کورکمیٹی کا 90 روز کی آئینی مدت کے اندر عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے دستور کی حرمت و توقیر بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کی استدعا کرتے ہوئے نوے روز کی آئینی مدت کے اندر عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف مقدمات پر عدالتی کارروائیوں اور تنظیمی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اورچیف جسٹس آف پاکستان سے دستور کی حرمت و توقیر بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کی استدعا کی گئی۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ قومی اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کی صورت میں نوّے روز میں انتخابات کا انعقاد آئین کا لازم اور ناقابلِ تنسیخ حکم ہے،پورا ریاستی ڈھانچہ دستور کی حرمت برقرار رکھنے اور اس کی منشاء پر عمل کا پابند ہے۔

نگران حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس دستور کے حکم کے مطابق انتخابات کے انعقاد کیلئے محض 36 روز کی مہلت باقی ہے۔

نگران حکومت، الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم اتحاد میں شامل بعض جماعتیں آئین کی حرمت پامال کرنے اور عوام کو ووٹ کا حق غیرمعیّنہ مدت تک کیلئے غصب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، دستور کی رو سے عدالتِ عظمیٰ آئین کی حرمت و توقیر برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان حالات کی نزاکت کے پیشِ نظر مداخلت کریں اور ریاستی و حکومتی حلقوں کو دستور کا پابند بناتے ہوئے 90 روز کی مدت میں عام انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کا پابند بنائیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...