Home sticky post 5 پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اڈیالہ جیل کے باہر اسمبلی لگائیں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب یہ قدم اٹھانے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ملک عامر ڈوگر نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت مشاورت کے بعد دن اور تاریخ کا اعلان کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ کارکنان کو بھی بڑی تعداد میں اڈیالہ جیل کے باہر جمع کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...