Home sticky post 3 بانی پی ٹی آئی نے تین ججوں کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بانی پی ٹی آئی نے تین ججوں کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Share
Share

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججوں کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کی جانب سے آئینی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پہلے سے موجود ججز کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے مداخلت کیخلاف آواز اٹھائی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے میرے خلاف مقدمات میرٹ پر نمٹائے تھے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بغیر حلف اٹھائے ایک جج کو لا کر قائم قام چیف جسٹس بنایا گیا، یہ سارے طریقے عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کیلئے آزمائے جا رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ تین ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الجہاد ٹرسٹ کیس کے تناظر میں شفافیت یقینی بنانے کا حکم دے، عدالت قرار دے کہ آرٹیکل 200 کا استعمال مفصل مشاورت سے ہی ممکن ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...