Home sticky post بانی تحریک انصاف کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید،، نماز عید بھی ادا نہ کرسکے

بانی تحریک انصاف کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید،، نماز عید بھی ادا نہ کرسکے

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اس بار تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عید ادا کرنے کے لیے جیل سے باہر نہ جا سکے۔
اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی جس میں جیل کے قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی تاہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں ہی بند رہے اور وہ نماز عید میں شریک نہ ہو سکے۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس عید کے موقع پر تاحال نئے کپڑے نہیں پہنے اور وہ جیل کی موجودہ حالت میں ہی عید کی عبادات انجام دے رہے ہیں۔
اس موقع پر جیل حکام نے کہا ہے کہ عید کے روز بھی تمام سکیورٹی اور انتظامات معمول کے مطابق کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Share
Related Articles

ہرمشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترک صدر

استنبول:ترک صدر رجب طیب اردوان نے برادر ملک پاکستان اور پاکستانی قوم...

بھارتی طیاروں کو گرانے والے جے ایف 17 تھنڈر کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام آباد:بھارت کے خلاف معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں برتری...

جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے، عمران خان

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ...

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...