Home sticky post 4 بانی پی ٹی آئی کی کرپشن ثابت ہو چکی ،توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر منافع کمایا گیا، عطااللہ تارڑ

بانی پی ٹی آئی کی کرپشن ثابت ہو چکی ،توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر منافع کمایا گیا، عطااللہ تارڑ

Share
Share

اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ آ چکا ہے، بانی پی ٹی آئی نے امانت میں خیانت کی۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم ہاؤس کو کاروبار بنا رکھا تھا اور دونوں نے مل کر پاکستان کا نام دنیا میں بدنام کیا۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ کس طرح فراڈ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مال بنایا گیا۔ توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر منافع کمایا گیا اور تحفوں کی کم ویلیو لگا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 60 کروڑ روپے کے تحائف کی قیمت 13 لاکھ لگانا قوم کے ساتھ مذاق ہے ۔

وزیرِ اطلاعات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کرپشن کی اور ملنے والے تحفے مارکیٹ ریٹ سے کوڑیوں کے بھاؤ بیچے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...