Home سیاست پی ٹی آئی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب چیلنج کردیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تحریک انصاف کے پانچ سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔پی ٹی آئی نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخاب تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب روکا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا، رجسٹرار آفس نے اعتراض میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخابات کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے ہی رجوع کیا جائے۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف درخواست سیکرٹری سینیٹ کو بھی دیدی۔درخواست پی ٹی آئی سینیٹر ز فلک ناز چترالی، سیف ابڑو، زرقا تیمور، فوزیہ ارشد اور سیف اللہ نیازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...