Home سیاست تحریک انصاف کا آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان سے ایک بار پھر رابطہ

تحریک انصاف کا آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان سے ایک بار پھر رابطہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترامیم کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرلیا۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوگیا ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات بھی طے پاگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا وفد ساڑھے 6 بجے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے گا اور پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی ان کے ساتھ ہوگی اور آئینی ترامیم کے مسودے پر بات کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی آئینی ترامیم کے مسودے کی شئیرنگ کی بات کی تھی اور پی پی پی سے مذاکرات میں پیش رفت ہونے پر پی ٹی آئی نے مولانا سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...