Home سیاست پی ٹی آئی کو پنجاب میں احتجاج کیلیے خیبرپختونخوا سے سرکاری بندوں کو لانا پڑتا ہے، مریم نواز

پی ٹی آئی کو پنجاب میں احتجاج کیلیے خیبرپختونخوا سے سرکاری بندوں کو لانا پڑتا ہے، مریم نواز

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پنجاب میں احتجاج کیلیے کے پی سے سرکاری بندوں کو لانا پڑتا ہے، ہفتے کو احتجاج میں خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار پکڑے گئے جو اسلام آباد اور پنجاب پولیس پر حملہ کررہے تھے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے گرین پنجاب ایپ کا افتتاح کردیا، انہوں نے اسموگ ہیلپ لائن 1373 کا بھی افتتاح کیا، لیڈرانٹرن شپ پروگرام کے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ کے سبب سانس کے امراض بڑھ جاتے ہیں اسکول بند کرنے پڑجاتے ہیں نظام زندگی مفلوج ہوجاتا ہے، محض بٹن دبانے سے اسموگ ختم نہیں ہوگی مختلف اقدامات کرنے ہوں گے اور مسلسل کرنے ہوں گے تب ہی اس کا خاتمہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس اسموگ کے خلاف مکمل پلان تیار ہے، ہم یہاں اس پر عمل کربھی لیں تب بھی ہوا کے رخ ہونے پر بھارتی پنجاب سے اسموگ ہوا کے تھرو آجاتی ہے، اسے کلائمیٹ ڈپلومیسی کہتے ہیں جو ہمیں انڈیا کے ساتھ کرنی چاہیے جو ایکشن ہم لوگ لے رہے ہیں وہ بھارتی پنجاب کو بھی لینے چاہیں تاکہ دونوں جگہ کے لوگ تکلیف بچیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 25 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کیا جارہا ہے انٹرن شپ کے بعد ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ میں کسی کے روزگار کے خلاف نہیں مگر اینٹوں کے بھٹوں سے پورے پنجاب کے عوام کی جانوں کو خطرہ ہے، اسی طرح بچی ہوئی فصل جلانے سے جس قدر اسموگ پیدا ہوتی ہے اس کا عوام کو اندازہ نہیں، اس پر ہم نے جرمانے لگائے اور گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے لازمی کردیا کہ جو سڑک بنے گی اس کے دونوں طرف درخت لگیں گے جس کے بعد اب تک صوبے میں 7 ماہ کے دوران 78 لاکھ تک درخت لگاچکے ہیں، ان درختوں نے سلیمانی ٹوپی نہیں پہنی ہوئی، وہ جو ایک ارب درخت لگانے تھے معلوم کہ اس کے پیسے لوگوں کی جیبوں میں چلے گئے۔

مریم نواز نے کہا یہ تو ماحولیاتی آلودگی تھی ایک سیاسی آلودگی بھی ہے جو نظر نہیں آتی مگر ملک کو تباہ و برباد کردیتی ہے، روز گھیراؤ، احتجاج کی باتیں سننے کو ملتی ہیں، احتجاج کرنے کے لیے انہیں کے پی سے سرکاری بندوں کو یہاں لانا پڑتا ہے اور وہ بھی سرکاری گاڑیوں میں۔

انہوں ںے کہا کہ یہ ہم نے کتنی غلط روایت قائم کی ہے کہ ہفتے کو احتجاج میں خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار پکڑے گئے جو اسلام آباد اور پنجاب پولیس پر حملہ کررہے تھے، کتنے پولیس والے زخمی ہوئے اور ایک شہید ہوا، ابھی ایس سی او کانفرنس شروع ہونے والی ہے ہم انہیں کیا چہرہ دکھائیں کہ ایک صوبہ دوسرے صوبے پر حملہ آور ہے، نہ خود کام کرنا ہے اور نہ کرنے دینا ہے، پنجاب کے لوگوں نے ان کے احتجاج پر توجہ نہیں دی اور شامل نہیں ہوئے۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...