Home سیاست پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین، عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین، عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب

Share
Share

اسلام آباد:پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا، بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین ، عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نتائج کے مطابق علی امین گنڈاپورپی ٹی آئی خیبرپختونخواکےصدر منتخب ہوئے، انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چاردرخواستیں جمع کرائی گئیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکبرایس بابرسمیت کسی اور نے کاغذات جمع نہیں کرائے، چار میں سے سکروٹنی کےبعد تین کومنظورکیاگیا، نوید انجم خان کی درخواست مسترد ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں، سپریم کورٹ نے کچھ گائیڈ لائنز مقرر کی تھیں ہم نے اسی الیکشن رولز کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے ہیں۔

یاد رہے پی ٹی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کر تحریک انصاف کو بلے کے انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھیں ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...