Home سیاست پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا

Share
Share

اسلام آباد:پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا، الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلئے 13 ستمبر تک مہلت دے دی، الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کیس کو بہت زیادہ نہیں لٹکا سکتے، دلائل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

ممبر نثار دورانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

پی ٹی ائی انٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے سے جواب جمع کروا دیا۔بیرسٹر گوہر نے دلائل دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی جواب میں تمام حقائق کو واضح کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لیے زیادہ تر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر چکا ہے، دلائل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...