Home نیوز پاکستان پنجاب کے سرکاری اداروں کی بلڈنگز تنصیبات سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے سرکاری اداروں کی بلڈنگز تنصیبات سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

Share
Share

راولپنڈی :بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے پر عوام کے بعد سرکاری ادارے بھی چیخ اٹھے پنجاب کے سرکاری اداروں کی بلڈنگز تنصیبات سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

چیئرمین پی این ڈی افتخار احمد سہو کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی پانچ واسا اور 19 دیگر اداروں کی بلڈنگز تنصیبات سولر سسٹم پر منتقل ہونگی۔

واسا راولپنڈی کے راول فلٹریشن پلانٹ پر 250 کے ڈبلیو کے سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گاراول فلٹریشن پلانٹ کے سولر پر منتقلی پر 6 کروڑ خرچ ہونگے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو 50 کروڑ کی لاگت سے 2 میگا واٹ سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔

راولپنڈی،لاہور،فیصل اباد،گوجرانوالہ،۔ملتان کی واسا کو دستیاب سائٹس پر سولر سسٹم لگانے کی ہدایت کردی گئی۔ اجلاس نے پنجاب کے 19 اداروں سے سولر سسٹم لگانے کے پراجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

چیئرمین پی این ڈی کا کہنا تھا کہ سرکاری ادارے سولر سسٹم پر جاکر ماہانہ ساٹھ سے ستر فیصد ماہانہ بجلی بل کی بچت کرسکیں گے۔چیئرمین پی این ڈی کی زیر صدارت اجلاس میں کئی افسران ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...