اسلام آباد:دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماوٴں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما روٴف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں روٴف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد کردی گئی جب کہ ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار کیا گیا ہے۔
عدالت میں روٴف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔