Home sticky post بریڈ فورڈ میں پی ٹی آئی کا احتجاج، برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکومت سے جرم کے ثبوت مانگ لیے

بریڈ فورڈ میں پی ٹی آئی کا احتجاج، برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکومت سے جرم کے ثبوت مانگ لیے

Share
Share

بریڈ فورڈ میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں فیلڈ مارشل کو قتل کی دھمکیوں پر پاکستان کے برطانیہ سے احتجاج کے جواب میں برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکومت سے جرم کے ثبوت مانگ لیے۔
برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکومت کو واضح کیا ہے کہ برطانیہ میں پولیس اور استغاثہ حکومت سے آزاد ہو کر کام کرتے ہیں، اگر کسی غیر ملکی حکومت کو یہ یقین ہو کہ ہماری سرزمین پر کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو وہ تمام متعلقہ شواہد برطانیہ میں پولیس رابطہ افسر کے ذریعے فراہم کرے۔
ترجمان نے کہا کہ جو بھی مواد برطانوی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا، اس کا پولیس جائزہ لے گی اور پھر اس کی بنیاد پر فوج داری تحقیقات کا آغاز بھی کیا جا سکتا ہے۔
قبل ازیں پاکستان نے بریڈ فورڈ میں تحریک انصاف کے مظاہرے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت کو سنگین دھمکیاں دینے اور حکومت مخالف بیانات پر قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور ڈیمارش جاری کیا تھا۔
قبل ازیں پاکستان نے برطانوی حکومت سے رابطہ کر کے دھمکی دینے میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ دہشت گردی پر لوگوں کو اکسانے کا معاملہ ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...