Home سیاست پی ٹی آئی کا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی کا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ کی آزادی سے متصادم ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست گزاروں میں ایڈووکیٹ منیر احمد بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت اور وزیر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر الاٹ کردیا۔

درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے، عدلیہ کی آزادی کو صلب کرنے کا اختیار پارلیمان کے پاس بھی نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ بنیادی حقوق کو ختم یا کم نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدلیہ کی آزادی سے متصادم ترمیم کالعدم قرار دی جائے، 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں تشکیل نو پانے والے جوڈیشل کمیشن کو اجلاس منعقد کرنے سے روکا جائے۔

Share
Related Articles

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس میں رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا...

پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے...

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر...

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے دن سنایا جائے گا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...