پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، ہم نے جواب میں دفعہ 804 نافذ کر دی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم خبردار کر رہے ہیں کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں، اس بڑے قافلے نے ثابت کر دیا کہ عوام بانی پی ٹی آٗئی کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ان کو کہتے ہیں کہ ہاتھ پاؤں اور ٹانگیں توڑ دیں گے۔
دریں اثنا شمالی وزیرستان میں ماڑی پٹرولیم کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردارعلی امین گنڈاپور نے اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے حادثے میں 6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔