Home sticky post پنجاب حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لارہی ہے، مریم نواز

پنجاب حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لارہی ہے، مریم نواز

Share
Share

برازیل: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ موجودہ خطرہ ہے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو شدید سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں 26 لاکھ متاثرین کو ریسکیو کیا گیا اور لاکھوں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت ایئرکوالٹی بہتر بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو اور ناسا کی مدد سے فضاء کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اور آلودگی کے بڑے ذرائع بشمول صنعتوں اور بھٹوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں، فصلوں کی باقیات جلانے کے لیے کسانوں کو سپرسیڈرز فراہم کیے گئے اور جدید زرعی مشینری بھی مہیا کی گئی، ساتھ ہی میڈیا پر عوامی آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے گرین ریویلیوشن پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا، جس کے تحت ہر گلی کوچے اور محلے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...