ڈیرہ غازی خان:پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نےخوارجی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا۔پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھےاطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں نے فوری پیش قدمی کی، علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کاکہناہے کہ خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، جسے پنجاب پولیس نے بروقت، موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا، پولیس کی بھرپور کارروائی میں 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔دیگر دہشت گرد جھاڑیوں، ٹیلوں کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہناہے کہ پولیس آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری ہے دیگر شرپسند عناصر بھی جلد از جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی نگرانی، ڈی پی او سید علی کی قیادت میں پنجاب پولیس کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی چار خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاکہناہے کہ پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، ملک دشمن عناصر کو کبھی ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔