Home سیاست کنپٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوا رہے ہیں،عمران خان

کنپٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوا رہے ہیں،عمران خان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوا رہے ہیں۔ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں۔

احتساب عدالت میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے، چھڑوائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوا رہے ہیں۔ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں۔ پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہورہی ہے۔ جس طرح پی ڈی ایم کا ووٹ بینک ختم ہو رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں صرف کارکنان اور خواتین کے لیے پریشان ہوں۔ جس طرح کارکنان اور خواتین کے ساتھ سلوک کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی...

گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، بنوں حملے کے حوالے سے بریفنگ دی

اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخو فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول...

کے پی حکومت نے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا...

مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو بدانتظامی پر عہدے سے ہٹا دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو بدانتظامی...