Home sticky post 4 بھارتی اے آئی سمٹ میں بدانتظامی، انتظامی ناکامی پر سوالات اٹھ گئے

بھارتی اے آئی سمٹ میں بدانتظامی، انتظامی ناکامی پر سوالات اٹھ گئے

Share
Share

نئی دہلی:بھارت میں منعقدہ اے آئی سمٹ مکمل بدانتظامی اور انتظامی ناکامی کے باعث تنقید کی زد میں آ گئی۔ شرکاء نے حکام کی نااہلی کے باعث شدید انتظامی بحران کی نشاندہی کی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رویٹرز کے مطابق ناقص انتظامات کے باعث شرکاء سیشن کے اوقات کی تصدیق کے انتظار میں گھنٹوں پریشان رہے۔ ایک برطانوی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شرکاء کو لمبی قطاروں، غیر معمولی بھیڑ اور انتشار کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اسٹالز سے مصنوعات چوری ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت نہ ہونے سے بین الاقوامی وفود کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بدانتظامی کو تسلیم کرتے ہوئے انتظامات کے ناقص ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

عالمی ماہرین کے مطابق بھارت کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی ترجیحات ملکی مفاد کے بجائے ذاتی تشہیر اور میڈیا سرگرمیوں تک محدود ہیں، جبکہ ناقص منصوبہ بندی کے باعث ترقیاتی دعوے عملی میدان میں مؤثر ثابت نہیں ہو سکے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...