Home تازہ ترین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز ملکیت میں دس سال کی توسیع،پی ایس ایل کی معاہدے کی تصدیق

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز ملکیت میں دس سال کی توسیع،پی ایس ایل کی معاہدے کی تصدیق

Share
Share

اسلام آباد:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز ملکیت میں بھی دس سال کی توسیع کر دی گئی ۔پی ایس ایل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا معاہدہ نئی ویلیوایشن کے تحت دوبارہ طے پایا ۔فرنچائز کی ویلیوایشن ای وائی مینا نامی غیر ملکی فرم نے کی۔چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معاہدے کی تجدید پر مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کی پی ایس ایل کیلئے خدمات قابلِ ستائش ہیں، ندیم عمر کا اظہار اعتماد پی ایس ایل کی بڑھتی ساکھ کا ثبوت ہے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شراکت مزید مضبوط ہوگی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جذبہ اور کمٹمنٹ لائقِ تحسین ہے، ندیم عمر کی خدمات پی ایس ایل والوں سے بھی بڑھ کر ہیں۔

خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقبولیت اور کارکردگی کے باعث پی ایس ایل کی مضبوط ترین فرنچائز ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...