Home سیاست پنجاب بھر میں بارشیں جاری، سرد ی کی شدت میں اضافہ

پنجاب بھر میں بارشیں جاری، سرد ی کی شدت میں اضافہ

Share
Share

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مختلف اضلاع میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارشوں کے باعث سردی بڑھ گئی اور بارش کے سلسلے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں بھی کمی آ گئی۔ حکام کی جانب سے مزید بارشوں کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

گزشتہ رات وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بارش کی وجہ سے دھند کا خاتمہ ہوگیا اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوئی ہے جب کہ ائر کوالٹی انڈیکس 265 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں مزید بارشوں کے پیش نظر اور نکاسی آب کے لیے تمام ضروری مشینری اور عملے کو مستعد رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...