Home نیوز پاکستان ملک میں پاسپورٹ کا بحران ایک بار پھر سنگین،عوام کو پریشانی کا سامنا

ملک میں پاسپورٹ کا بحران ایک بار پھر سنگین،عوام کو پریشانی کا سامنا

Share
Share

کراچی: ملک میں پاسپورٹ کا بحران ایک بار پھر سنگین ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے عوام سے زیادہ پیسے لینے کا نیا طریقہ استعمال کرنا شروع کردیا۔ نارمل پاسپورٹ 2 ماہ یا اس سے زیادہ تاخیر سے ملنے کی وجہ سے شہری بھاری فیس دے کر ارجنٹ پاسپورٹ بنوانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نومبر میں بننے کیلئے دیے گئے پاسپورٹ فروری میں دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی نہیں مل رہے۔

نارمل فیس والے پاسپورٹ 20 دن کے بجائے 60 سے 65 روز کے بعد جبکہ ارجنٹ فیس والوں کو 15 روز میں اور فاسٹ ٹریک کو 2 روز میں پاسپورٹ فراہم کیے جانے لگے تاکہ عوام سے ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک کی مد میں زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جائے۔

محکمے نے نارمل فیس کے تحت پاسپورٹ بنوانے والوں کو 2، 2 ماہ انتظار کی سولی پر لٹکانا شروع کردیا اور پاسپورٹ تاخیر سے ملنے کے باعث لوگ اب نارمل فیس کے بجائے ارجنٹ بنیادوں پر بنوانے کے لیے زیادہ فیس دینے پر مجبور کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سالانہ 30 سے 32 ارب روپے کی رقم فیس کی مد میں عوام سے وصول کرتا ہے۔ ملک بھر سے روزانہ 40 سے 42 ہزار لوگ پاسپورٹ بنوانے کے لیے فیس جمع کراتے ہیں جب کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے پاس پاسپورٹ بنانے کی صلاحیت صرف 25 ہزار کی ہے یہی وجہ ہے کہ نارمل فیس والوں کو 2 ماہ کی تاخیر سے پاسپورٹ مل رہے ہیں۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...