Home سیاست جڑواں شہر وں میں ریلیاں، پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اور خواتین سمیت متعدد کارکنان گرفتار

جڑواں شہر وں میں ریلیاں، پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اور خواتین سمیت متعدد کارکنان گرفتار

Share
Share

 

اسلام آباد / راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کی قیادت کرنے والے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈی چوک پہنچنے والے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ہاتھوں میں قومی اور پارٹی پرچم تھام کر سڑکوں پر ریلی کی صورت میں نکلے جس کی قیادت عامر مغل نے کی۔

ریلی ایف نائن پارک سے شروع ہوئی جسے جناح ایونیو پہنچ کر اختتام پذیر ہونا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کے بلیو ایریا پہنچتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کرلیا۔

ریلی میں شریک تحریک انصاف کے کارکنان نے نعرے بازی اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

علاوہ ازیں راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طایر کی قیادت میں بھی ریلی نکالی گئی۔ پولیس نے مری روڈ سے دو خواتین سمیت چار کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...