Home Uncategorized رنبیر کپور باکس آفس بزنس کے 2000 کروڑ کلب میں داخل

رنبیر کپور باکس آفس بزنس کے 2000 کروڑ کلب میں داخل

Share
Share

ممبئی: بلاک بسٹر ’انیمل‘ کی شاندار کامیابی کے ساتھ رنبیر کپور بالی وڈ کے ان اداکاروں میں شامل ہوگئے جنہوں نے باکس آفس پر 2000 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا ہے۔

دو ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے والے اداکاروں میں اکشے کمار، عامر خان، سلمان خان، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان شامل تھے جن میں اب رنبیر کپور کا بھی اضافہ ہوگیا۔

بالی وڈ انڈسٹری میں 21 فلموں کے ساتھ رنبیر کپور نے 2018 کروڑ کا بزنس حاصل کرلیا ہے اور اگر ’انیمل‘ کی پیش قدمی جاری رہی تو وہ جلد عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
’انیمل‘ نے یکم دسمبر سے اب تک پوری دُنیا میں 600 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے، سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

مداحوں کو فلم ’انیمل‘ کا بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا رکھی تھی، ٹریلر میں رنبیر کپور کو بےرحمی سے قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

انیل کپور ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے، فلم کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...