Home نیوز پاکستان رضوانہ تشدد کیس،سول جج کی اہلیہ فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب

رضوانہ تشدد کیس،سول جج کی اہلیہ فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب

Share
Share

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کر لیا۔

کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت سماعت سول جج عمر شبیر کی عدالت میں ہوئی، ملزمہ سومیہ عاصم عدالت پیش نہ ہوئیں جبکہ ملزمہ کے وکیل عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے اور چالان رپورٹ عدالت جمع کروا دی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ چالان عارضی ہے حتمی نہیں لیکن ٹرائل شروع کرنے اور فرد جرم کیلئے کافی ہے۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چالان نقول کی تقسیم کیلئے ملزمہ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...