Home سیاست عوام جسےمنتخب کریں گےوہی حکومت بنائیں گے،رانا ثناء اللہ

عوام جسےمنتخب کریں گےوہی حکومت بنائیں گے،رانا ثناء اللہ

Share
Share

لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عوام نےاپنےمینڈیٹ سےہمیں سکت دینی ہے، امید ہےعوام ہمیں مینڈیٹ دے گی، عوام جسےمنتخب کریں گےوہی حکومت بنائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگلےہفتے نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوگی، شیڈول جاری ہوتےہی انتخابی مہم شروع کردیں گے، ہمارے پاس ہرحلقےمیں ایک سےزائد امیدوارہے ، ہم نےبھرپوراندازمیں الیکشن کمپین کومنظم اورمتحرک اندازمیں چلانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین کےحوالےسےنوازشریف ہرضلع میں جلسہ کریں گے، ملک کوبحرانوں سےنکال کرترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، عوام نےاپنےمینڈیٹ سےہمیں سکت دینی ہے، امید ہےعوام ہمیں مینڈیٹ دے گی، عوام جسےمنتخب کریں گےوہی حکومت بنائیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو صرف بمباری کررہےہیں حل پیش نہیں کررہے ، تنقید کا ہم برا نہیں مناتے، جنہوں نےہمارے خلاف الیکشن لڑنا ہےانہیں تنقید کا پورا حق ہے، گزشتہ پونےچارسال اپوزیشن کوکہا گیا چھوڑوں گا نہیں، اس ماحول میں ہمیں داخل نہیں ہونا چاہیے، پارٹی سروے کےمطابق ہماری الیکشن میں پوزیشن بہترہے، الیکٹ ایبل ہونا کوئی گالی نہیں ہے، الیکٹ ایبل پرحلقےکی عوام اعتماد کرتی ہے، جوکچھ ہمارےساتھ2018میں ہوا غلط تھا نہیں ہونا چاہیےتھا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کےخلاف جھوٹےکیسزپر انہیں سرخروہونا چاہیے، اگرکوئی کیسزمیں رکاوٹ بنتی ہےتواسےدورکریں گے، نوازشریف نےجووعدے کیےانہیں پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی سےمتعلق مسائل سےآگاہ ہوں، بلوچستان کوہم نےساتھ لیکرچلنا ہے اورحالات کےتناظرمیں بلوچستان میں ریاست کےخلاف ہتھیاراٹھانےوالوں کومعاف کیا گیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سازش کرنیوالے ایسا پراجیکٹ لائے جو موجودہ حالات کی وجہ بنے ، ایسی حکومت ہو جس کےپاس اکثریت اورپانچ سال کا مینڈیٹ ہو ، پانچ سال کا مینڈیٹ رکھنےوالےہی مسائل حل کرسکتےہیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...