Home Uncategorized روینہ ٹنڈن نے نشے کے جھوٹے الزام پر 100 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

روینہ ٹنڈن نے نشے کے جھوٹے الزام پر 100 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ان پر نشے کا الزام لگانے والے شخص محسن شیخ کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرتے ہوئے سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم محسن شیخ نے ٹویٹر پر اداکارہ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ روینہ ٹنڈن نشے میں ڈرائیونگ کررہی تھیں۔

ممبئی پولیس نے اپنی تفتیش اور تحقیقات میں یہ بات ثابت کی ہے کہ اداکارہ پر نشے میں ڈرائیونگ کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا تھا۔

اداکارہ کے وکیل رئیس خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جھوٹی ویڈیو سے اداکارہ کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے اسی لئے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

رئیس خان کے مطابق روینہ ٹنڈن کی شہرت کو دانستہ طور نقصان پہنچانے کی کوشش جاری ہے اور اس کا مقصد بلیک میلنگ اور سستی شہرت کا حصول ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...