Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

چیئرمین پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاوٴنڈ اسکینڈل میں عمران خان، بشریٰ بی بی ، فرح گوگی، مراد سعید ، علی امین گنڈا پور ، شیخ رشید سمیت 29 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش کی گئی۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تارڑ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔
نیب کی سفارش پر 190 ملین پاوٴنڈ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ، فرح گوگی، مراد سعید ، علی امین گنڈا پور ، شیخ رشید سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں عدلیہ کی ہدایات پر 13 مختلف نوعیت کے کیسز میں 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔ کمیٹی نے نظر ثانی کیلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے بھی 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی۔ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

Share
Related Articles

خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ...

پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں کہ چند بھارتی غنڈے آئیں اور ختم کر دیں، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:سینیٹر عرفان صدیقی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی گیدڑ...

نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

نوشکی:بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے...