Home Uncategorized ترکیہ میں ریکارڈ گرمی، تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت49.5 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ترکیہ میں ریکارڈ گرمی، تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت49.5 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

Share
Share

استنبول: ترکیہ میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جوکہ 49.5 سینٹی گریڈ رہا۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ درجہ حرارت 2021 میں 49.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ روم کے طاس میں گرمی کی لہروں کا رجحان تقریباً دو دہائیوں تک جاری رہے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ماہرِ موسمیات نے کہا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔

قومی موسمیاتی سروس نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر معمول کے موسمی درجہ حرارت سے 11 ڈگری تک بڑھے گی، اگرچہ ال نینو موسمی رجحان بھی ریکارڈ درجہ حرارت لاتا ہے لیکن گرمی کی لہریں زیادہ بڑھتی جارہی ہے۔

ترکیہ کے ماہر موسمیات کاکہنا ہے کہ بحیرہ روم کے علاقے میں سیاحت کے لیے سب سے موزوں موسم ستمبر اور اکتوبر 2040 میں ہوگا، انہوں نے آنے والے برسوں میں گرمیوں کے مہینوں میں خشک سالی کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...