Home Uncategorized کیاماہرہ خان آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی،افواہیں زیر گردش

کیاماہرہ خان آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی،افواہیں زیر گردش

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر سٹار ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی ان خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ماہرہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنے والی ہیں۔

ماہرہ خان کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے اور اسے انتہائی خفیہ رکھا جائے گا، تاہم شادی کے حوالے سے ماہرہ خان نے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی، 2009 میں اس جوڑے نے اپنے بیٹے اذلان عسکری کو دنیا میں خوش آمدید کہا، تاہم بدقسمتی سے یہ شادی نہ چل سکی اور 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...