Home سیاست پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس ، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس ، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

Share
Share

کراچی: پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری ہوگئے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کو ختم کریں ورنہ ملک نہیں چلے گا، عدلیہ کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

نیب کورٹ کراچی میں منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او کی غیرقانونی تقرری کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے نیب حکام کی پی ایس او میں غیرقانی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کر لی، احتساب عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم بھی دے دیا۔

شاہد خاقان عباسی کے علاوہ بری ہونے والوں میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور سابق ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار بھی شامل ہیں۔

احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کو ختم کریں ورنہ ملک نہیں چلے گا، عدلیہ کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جج صاحبہ نے 4 ملزمان کو بری کردیا ہے، اسی عدالت میں ایک اور صاحب 12 سال سے آ رہے ہیں، یہ کرپشن کا نہیں صرف مس یوز اتھارٹی کا کیس تھا، جج صاحب نے فیصلے میں لکھا یہ کیس غلط ہے، 4 سال 2 ماہ بعد نیب نے کہا یہ ریفرنس واپس لیتے ہیں، نیب صرف ایک گواہ لے کر آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں میں بھی یہ مقدمہ بھگتتا رہا، اس سے پہلے بھی میرا ایک کیس 9 سال نیب عدالت میں چلتا رہا، عدلیہ کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے، آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہونا چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو سیاسی جماعت آئین پر چلے گی ہم اس کے ساتھ ہیں، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم تو کہتے ہیں نیب کو ختم کر دیں ورنہ یہ ملک نہیں چلے گا، سالوں لوگ آتے ہیں مگر کیسز ختم نہیں ہوتے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...