Home نیوز پاکستان صدرمملکت نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاوٴں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دیدی

صدرمملکت نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاوٴں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دیدی

Share
Share

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاوٴں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دیدی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاوٴں میں 90 روز کی چھوٹ دے دی۔ اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے سزاوٴں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے، سزاوٴں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سزاوٴں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی، مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہو گا۔

ایوان صدر نے کہا کہ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ 1946ء اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایک تہائی قید کاٹ چکے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا، ایک تہائی قید کاٹ چکے 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔

علاوہ ازیں بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین اور ایک تہائی سزا کاٹ چکے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...