Home highlight ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس، وزیر اعظم پاکستان کل افتتاحی سیشن میں مہمان خصوص ہونگے

ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس، وزیر اعظم پاکستان کل افتتاحی سیشن میں مہمان خصوص ہونگے

Share
Share

اسلام آباد:ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 25، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کل افتتاحی سیشن میں مہمان خصوص ہونگے ،دو روزہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 اسلام آباد میں 23اور24اکتوبر کو منعقد ہوگی۔

ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس2025 جناح کنونشن سینٹر اسلام آبادمیں منعقد ہونے جا رہی ہے۔کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کنونشن سینٹرکا دورہ کیا۔کانفرنس میں مختلف ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ اور عالمی اداروں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں سعودی عرب، ترکیہ،آذربائیجان، ازبکستان، قازقستان کے وزراء ٹرانسپورٹ شرکت کرینگے۔ایران، بیلاروس،ترکمانستان، سری لنکا اور مالدیپ سمیت دیگر ممالک کے وزراء بھی کانفرنس میں شریک ہونگے۔

علاوہ ازیں اے ڈی بی، ای سی او، آئی آر یو، یو این ایس جی کے مندوبین بھی اس کانفرنس میں موجود ہونگے۔اس موقع پر ایکسپو کا انعقاد ہوگا جو 25اور26اکتوبر کوعوام الناس کے لئے ہوگی ۔وفاقی وزراء ریلویز، تجارت، میری ٹائم افیئرز،پلاننگ اور متعلقہ افسران بھی شریک ہوں گے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کے اختتامی سیشن میں ڈپٹی وزیر اعظم مہمان خصوص ہونگے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...