Home Uncategorized ریحام خان کا پنجابی فلم “چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ” بنانے کا اعلان

ریحام خان کا پنجابی فلم “چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ” بنانے کا اعلان

Share
Share

لاہور: بانی تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ صحافی اور فلمساز ریحام خان نے نئی پنجابی فلم ’چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ‘ بنانے کا اعلان کردیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ ان کی فلم ایسے پنجابیوں کیلئے ہوگی جو بیرون ملک کینیڈا، امریکا اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ایک محبت کی کہانی ہے اور وہ اس کیلئے فنکاروں کو کاسٹ کررہی ہیں۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم میں نئے چہرے متعارف کرائیں گی اور فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے۔

خیال رہے کہ ریحام خان نے 2016 میں فلم ’جانان‘ بنائی تھی جس میں ہانیہ عامر اور بلال اشرف نے ڈیبیو کیا تھا، فلم میں بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کو موضوع بنایا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...