Home Uncategorized نامور امریکی اداکار جیمز ارل جونز 93 برس کی عمر میں چل بسے

نامور امریکی اداکار جیمز ارل جونز 93 برس کی عمر میں چل بسے

Share
Share

نیویارک: مشہور امریکی اداکار اور صداکار جیمز ارل جونز 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

جیمز ارل جونز نے ’اسٹار وارز‘ میں ڈارتھ ویڈر اور ’لائن کنگ‘ میں مفاسا جیسے کرداروں کو اپنی جاندار آواز سے امر کردیا تھا۔

انہوں نے اپنی طویل فنی زندگی میں کئی یادگار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں روٹس، کمنگ ٹو امریکا اور دا ہنٹ فار ریڈ اکتوبر شامل ہیں۔

ان کی غیرمعمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ایک آسکر، ایک گریمی، 3 ایمی اور 3 ٹونی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

صداکاری کے میدان میں بھی جیمز کی خدمات بے پناہ تھیں، انہوں نے کئی ٹی وی اشتہارات اور ڈاکومنٹریز میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی برسوں تک ان کی آواز میں اپنی ٹیگ لائن کا استعمال کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بچپن میں ہکلانے کی عادت نے جیمز ارل جونز کو خاموش کر دیا تھا لیکن ان کے ایک استاد نے ان کی شاعری سے دلچسپی کو دیکھتے ہوئے انہیں کلاس میں شعر باآواز بلند پڑھنے کو کہا، جس سے ان کی ہکلانے کی عادت کم ہوئی اور یوں انہوں نے صداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...