Home highlight حکومت کی بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاوٴنٹ بند کرانے کیلئے رپورٹ عدالت میں پیش

حکومت کی بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاوٴنٹ بند کرانے کیلئے رپورٹ عدالت میں پیش

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاوٴنٹ بند کرنے کی درخواست سے متعلق پی ٹی اے کی رپورٹ پیش کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کا ایکس اکاوٴنٹ بند کرانے کے لییحکومت کی جانب سے ساڑھے 3 سال سیکوششیں کی جارہی ہیں جس کے تحت 21 اگست 2022 کو پی ٹی اے نے عمران خان کا اکاوٴنٹ بند کرنے کیلئے ایکس کو لکھا جب کہ توشہ خانہ، سائفر اور عدت کیس میں سزاوٴں کاحوالہ دے کر 18 اپریل 2024 کودرخواست لکھی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ 27 نومبر 2025 کو عمران خان کی 47 ٹوٹس بلاک کرنیکیلئے ایکس کو خط لکھا گیا،ساڑھے 3 سال میں 3 مرتبہ پی ٹی اے نے خط لکھا لیکن ایکس نے درخواست مسترد کردی جب کہ 27 نومبر 2025 کی 47 ٹوئٹس بلاک کی درخواست میں سے ایکس نے ایک ٹوئٹ بلاک کی۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیز کو پاکستان میں اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر کرنے کا کہا لیکن سوشل کمپنیز نا رجسٹرڈ ہوئیں اور نا پاکستان میں کوئی فوکل پرسن مقرر کیا۔
عدالت کو مزید بتایا گیا ہے کہ اپنے ممالک میں رجسٹرڈ سوشل میڈیا کمپنیز دوسرے ممالک کے قوانین کی خود کوپابند نہیں سمجھتیں، سوشل میڈیا کمپنیز دوسریممالک کی شکایات بھی اپنیقوانین کے مطابق دیکھتی ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...