Home سیاست جے یو آئی کی امیدواروں کی سیکورٹی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست

جے یو آئی کی امیدواروں کی سیکورٹی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست

Share
Share

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام کے کارکن نے سکیورٹی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دے دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت 8 فروری کو پورے ملک میں انتخابات ہونے ہیں۔

دو دن قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے سکواڈ پر حملہ ہوا، دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس سے قبل بھی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری، حافظ حمد اللہ اور خار میں جے یو آئی کے پروگرام پر حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں کارکن شہید ہوئے، الیکشن کے دوران امن و امان قائم رکھنا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

کارکن نے درخواست میں استدعا کی کہ ہمارے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو معقول سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ جے یو آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل سکے، کسی بھی نقصان کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور امن وامان قائم رکھنے والے ذمہ دار اداروں پر ہو گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...