Home Uncategorized بنگلا دیش میں ہندوؤں سے اذان اور نماز کے دوران بھجن نہ بجانے کی درخواست

بنگلا دیش میں ہندوؤں سے اذان اور نماز کے دوران بھجن نہ بجانے کی درخواست

Share
Share

ڈھاکا: بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے امور داخلہ کے مشیر نے درگا پوجا کے منتظمین سے درخواست کی ہے کہ اذان اور نماز کے اوقات سے پانچ منٹ قبل بھجن اور موسیقی بند کردی جائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق درگا پوجا کمیٹیوں نے بنگلادیشی حکومت کے مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اذان اور نماز کے اوقات میں بھجن اور موسیقی نہ چلانے کی یقین دہانی کرائی۔

بنگلا دیش کے امور داخلہ کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چودھری نے بتایا کہ اذان اور نماز کے اوقات میں ساؤنڈ سسٹم پر بھجن بجانے سے اشتعال انگیزی کا خدشہ تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے بتایا کہ رواں برس بنگلا دیش میں ہندوؤں کے تہوار درگا پوجا کے لیے 32 ہزار 666 پوجا پنڈال بنائے جائیں گے اور سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 2022 کی مردم شماری میں ہندوؤں کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ سے زیادہ ہے جو کُل آبادی کا تقریباً 8 فیصد ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...