Home سیاست العزیزیہ ریفرنس دوبارہ سماعت کیلئے احتساب عدالت کو بھجوانے کی استدعا مسترد،میرٹ پر سننے فیصلہ

العزیزیہ ریفرنس دوبارہ سماعت کیلئے احتساب عدالت کو بھجوانے کی استدعا مسترد،میرٹ پر سننے فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس دوبارہ سماعت کیلئے احتساب عدالت کو بھجوانے کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی اپیل میرٹ پر سننے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اضافی شواہد کا جائزہ لے کر اپیل پر فیصلہ کریں گے، سزا بڑھانے کی اپیل کا معاملہ تب آئے گا جب سزا بنتی ہو گی۔

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی ہو گئی، امجد پرویز ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل، عدالت نے منگل کو نیب سے دلائل طلب کر لئے، آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر دلائل دیں گے۔

سماعت ملتوی ہونے کے بعد میاں نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...