Home سیاست ‎خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لئے قرارداد منظور

‎خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لئے قرارداد منظور

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی رہائی کیلیے قرار داد عددی اکثریت سے منظور کرلی گئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں سابق اسپیکر مشتاق غنی نے قرارداد پیش کی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

علاوہ ازیں قرارداد میں نو مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور عسکری تنصیبات سمیت دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حکومتی اراکین نے قرارداد کو منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی۔

اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے گورنر کی منظوری کے بغیر اجلاس بلانے پر اعتراض اٹھایا اور کارروائی کو غیر آئینی قرار دیا۔

اسپیکر نے کارروائی مکمل ہونے کے بعد اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...