Home سیاست ‎سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

‎سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Share
Share

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد احمد خان نے سردار سلیم   حیدر سے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، سابق وزیر خزانہ مخدوم شہاب الدین، چوہدری منور انجم، افتخار احمد خان اور دیگر موجود تھے۔

تقریب حلف برداری میں مریم نواز اسٹیج پر جبکہ  بلاول بھٹو زرداری اسٹیج کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے۔

سردار سلیم حیدر کے حلف اٹھانے کے بعد کارکنان  نے جیے بھٹو کے نعرے لگائے اور کچھ کارکنان سیکیورٹی حصار توڑ کر اسٹیج پربھی چڑھ گئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...