Home Uncategorized ایشوریا کی بیٹی کے ساتھ نیویارک سے واپسی، ابھیشیک ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے نہ آئے

ایشوریا کی بیٹی کے ساتھ نیویارک سے واپسی، ابھیشیک ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے نہ آئے

Share
Share

 

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے بغیر صرف بیٹی ارادھیا کے ساتھ نیویارک سے ممبئی واپسی نے ایک بار پھر طلاق کی افواہوں کو تقویت دے دی۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو ممبئی واپسی پر اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے جس کی ویڈیوز وائرل ہیں۔

 

اس موقع پر ایشوریا رائے بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں اور انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ اس موقع پر انہیں ریسیو کرنے کیلئے ابھیشیک بچن موجود نہیں تھے۔

 

 

ایشوریا رائے سے متعلق کئی بار یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کے بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں اور سال 2023 میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشوریا نے بچن ہاؤس کو چھوڑ دیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا پر بارہا خبریں آنے کے باوجود دونوں اداکاروں سمیت بچن خاندان کے کسی فرد نے اس حوالے سے زبان نہیں کھولی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...