Home Uncategorized بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر فسادات پھوٹ پڑے

بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر فسادات پھوٹ پڑے

Share
Share

گوہاٹی: بھارتی ریاست منی پور میں دو مسلح گروہوں کے تصادم میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں نسلی فسادات ایک بار پھر پھوٹ پڑے۔ 7 ماہ قبل شروع ہونے والے ان فسادات میں مجموعی طور پر 200 کے قریب افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

تازہ جھڑپوں میں اکثریتی نسلی گروپ میتھی اور اقلیتی نسل کوکی برادری نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا، ایک دوسرے کی املاک کو نذر آتش کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس میں 13 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس برادری کے کتنے لوگ ہلاک ہوئے اور جھگڑے کی ابتدا کس نے کی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...