Home Uncategorized برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

Share
Share

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔اداکارہ کاکہناہے کہ ایوارڈ وصول کرنا باعث عزت و فخر ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی کامیابی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

ماہرہ خان کو سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ وصول کرنے پر اداکارہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست و احباب اور مداحوں کے سر سجاتے ہوئے ان کا شکریہ کیا ہے۔

انہوں نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی تقریر میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کی کامیابی کو سراہانے اور خواتین کو خود مختار بنانے پر بھی زور دیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ایوارڈ وصول کرنا باعث عزت و فخر ہے۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی کہ پاکستانی انڈسٹری میں میرے علاوہ بھی کئی دیگر فنکار ایسے ہیں جو اس عزت افزائی کے مستحق ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...