Home سیاست جسٹس منصور علی شاہ کے سوا کوئی دوسرا چیف جسٹس قبول نہیں،حامد خان

جسٹس منصور علی شاہ کے سوا کوئی دوسرا چیف جسٹس قبول نہیں،حامد خان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا سینئر جج ہی چیف جسٹس بنے گا، جسٹس منصور علی شاہ کے سوا کوئی دوسرا چیف جسٹس قبول نہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کی۔

اس دوران حامد خان نے کہا کہ کل کے نیشنل کنونشن کا مقصد مجوزہ آئینی ترمیم مسترد کرنا ہے، ابھی وقت ہے نہ ہی حالات کہ ایسی آئینی ترمیم کی جائے، ہم نے کسی صورت کسی اور کورٹ کو منظور نہیں کرنا۔

حامد خان کا کہنا ہے کہ وکلاء صرف سپریم کورٹ کو مانتے ہیں، ہم سپریم کورٹ کی آئینی حیثیت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

دوسری جانب صدر لاہور ہائی کورٹ بار اسد منظور نے کہا کہ کابینہ اور سپریم کورٹ اپنا اپنا کام کریں، ججز کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے اندر ہی عدالت بنائی جا رہی ہے۔

اسد منظور نے کہا کہ وکلاء آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ ہیں، ملک بھر کے وکلا کو کال دے دی ہے، کل ملک بھر کے وکلا لاہور ہائی کورٹ کے کنونشن میں شامل ہوں گے۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...