ناٹنگھم: ٹیمی بیومونٹ نے ایشز ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والی پہلی انگلش پلیئر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔کہتی ہیں میں ہمیشہ سے ملکی ٹیم کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتی تھیں۔
ٹیمی بیومونٹ نے آسٹریلیا سے جاری ویمنز ایشز ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والی پہلی انگلش پلیئر کا اعزاز پایا ہے، اس کارنامہ پر ان کی ہرجانب سے ستائش کی جارہی ہے۔
208 کی ریکارڈ شکن اننگز کھیلنے والی ٹیمی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں ہمیشہ سے ملکی ٹیم کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتی تھیں، مجھے اس وقت کا انتظار تھا، میں ابھی محض 32 برس کی ہوں، لہذا سخت محنت کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرتے ہوئے ہر ممکن حد تک مثبت ہونے کی کوشش کی تھی، جس کی بدولت مجھے یہ کارنامہ انجام دینے میں مدد ملی۔