Home سیاست چوہدری پرویز الہٰی کے فرنٹ مین کو گرفتار کرلیاگیا

چوہدری پرویز الہٰی کے فرنٹ مین کو گرفتار کرلیاگیا

Share
Share

لاہور: ایف آئی اینٹی منی لانڈرنگ نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے خاص گن مین اور فرنٹ مین محمد زمان کو گرفتار کرلیا۔جس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد زمان چوہدری پرویز الہٰی کا کیش بوائے اور فرنٹ مین تھا اور غیرقانونی پیسوں کی ترسیل میں ملوث ہے۔ محمد زمان چوہدری پرویز الہٰی کی تیسری بیوی سائرہ انوار کے ساتھ مبینہ طور پر کرپشن سے حاصل کیے گئے کروڑوں روپے کی لین دین کرتا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فروری 2023 میں پولیس نے محمد زمان کو پرویز الہٰی کے کہنے پر پنجاب ہاوٴس اسلام آباد سے سائرہ انور کے لیے شراب لاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے نے محمد زمان کے موبائل فون کے فرانزک سے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ چوہدری پرویز الہٰی کے فرنٹ میں محمد زمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...